Apna dard likhne ki mujh ko kab ijazat he | اپنا درد لکھنے کی مجھ کو کب اجازت ہے

The poetic journal. urdu poetry. famous urdu poetry.

غزل

اپنا درد لکھنے کی مجھ کو کب اجازت ہے
یعنی شعر کہنے کی مجھ کو کب اجازت ہے
خوبصورتی میری ہے زبان بندی میں
دل کی بات کرنے کی مجھ کو کب اجازت ہے
ہوں بھلے میں نازک سی ،خیر بھی تو ہے مجھ میں
فانی جگ میں جینے کی مجھ کو کب اجازت ہے
رسمِ بد میں چاہے وہ کتنا کچھ بھی دے ڈالیں
حقِّ ارث لینے کی مجھ کو کب اجازت ہے
خواب تھا یہی میرا ،تجھ سے آگے جانا ہے
خیر ، ساتھ چلنے کی مجھ کو کب اجازت ہے

سحر جوکھن پوری