چوبیس سالہ ارسلان عباس کا آبائی شہر شیخو پورہ ہے۔ ارسلان عباس جی سی یونیورسٹی لاہور میں سیاسیات کے طالب علم ہے ہیں، اور لاہور ہی میں رہائش پزیر ہیں۔ ارسلان سوشل میڈیا پر نوجوان شعراء میں نہ صرف خاصے مقبول ہیں بلکہ نوجوان شعراء کی ایک بڑی تعداد ارسلان عباس کو اپنے آئیڈیل کے طور پر دیکھتی ہے۔ “زندگی” ارسلان کی شاعری کا سب سے واضح جُز ہے۔لیکن یہاں زندگی کا مطلب سانس کا تسلسل نہیں کچھ اور ہے۔ یہ تو شوق کا تسلسل ہے، خواب کا تسلسل ہے، سفر کا تسلسل ہے۔ وہ خواب جو سفر کو جاری رکھنے کی ہمت دیتے ہیں۔ اور وہ شوق جس کے متعلق ایک شعر میں ارسلان عباس کہتے ہیں؛
عقل کہتی ہے کہ زمیں پہ رہو
شوق کہتا ہے آسماں کو چلیں؟
ارسلان کا مقصدِ اُن کے اِن اشعار سے بہت خوبصورتی سے واضح ہوتا ہے؛
صرف اِک شخص کی چاہت’ کےفسوں توڑسکوں‘
کاش محدود محبت کے فسوں توڑ سکوں
سوز جو رومی و اقبال نے پایا عباؔس
!دِل میں وہ ہو تو جہالت کے فسوں توڑ سکوں
ارسلان عباس کا مقصد بہت عظیم ہے۔ وہ اپنی ذات کو پیچھے چھوڑ کر اپنی منزل کی جانب اِس عزم کے ساتھ گامزن ہیں کہ جہاں جہاں سے بھی گزریں ، وہاں وہاں ہرشکست خوردہ دِل پر زیادہ نہیں تو کم از کم اپنے الفاظ کا مرہم ضرور رکھتے جائیں۔
ارسلان عباس کا ہمارے شعراء میں ہونا ہمارے میگزین کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے
https://www.instagram.com/arslanabbaas/
https://web.facebook.com/ArslanAbbaas/