بہار آئے گی پھر بھی کچھ شجر بے نام گزریں گے
بہار آئے گی پھر بھی کچھ شجر بے نام گزریں گے
ہماری محبت سے منسوب دن بھی یعنی اب عام گزریں گے؟
گزر جانا تیری فطرت،ٹھہر جانا میری عادت تھی ماضی میں
مگر اب ہم بھی تیرے ہی سامنے سے یوں ہی سرعام گزریں گے
محبت،وفائیں،صبر،التجائیں،جان تک سے کھیل کر دیکھ لیا
اب بس ہنستے،گاتے،غزلیں بناتے شب و ایام گزریں گے
خواہ اب خواب میں گلشن جنت میں وہ روبرو ہوا میرے
میں رد کردوں گا ایسی جنت،وہ لمحے مجھ پر حرام گزریں گے
میری تحریروں سے نقص نکالنے کی عادت نہ گئی ان کی
نور آنے کے بعد بھی جہل میں ڈوبے اور کتنے ابو ہشام گزریں گے؟
نورالحرا