باسم اسلم کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے۔۔
باسم نے، اردو ادب اور فہم کا اِک بڑا نام اور قیامِ پاکستان کی تحریک چلانے والے جواں مرد مرزا شوکت علی خان ( مرحوم) اور جناب افضل خاں کھوکھر (مرحوم ) جیسے بڑے اساتذہ کی زیرِ پرستی میں اردو زُباں کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔
باسم کہتے ہیں کہ ” جنابِ فرحت عباس شاہ صاحب ، جی ایم شاہ صاحب ، علی زریون ، تہذیب حافی جیسے بڑے ناموں کی سنگت مُجھ خاکسار کے علم و ادب سے وابستگی کی اِک وجہ خاص ہے اور میرا مقصد منٹونیت کا فروغ اور تشکیلِ نو ہے۔”
ایک شعر میں باسم اپنا تعارف یوں کرواتے ہیں:
مُجھے رنگیں کُچھ نظر نہیں آتا
میں سفید پر سیاہ لکھتا ہوں
تُم لاکھ جتن کر لو بدلنے کی مُجھے
میں خوشی نہیں لکھتا آہ لکھتا ہوں
باسم کا ہمارے شعراء میں ہونا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
https://instagram.com/bas1maslamm