December | دسمبر

Hassan Ahmed khan. The poetic journal. urdu poetry. ghazal.2020.

دسمبر

رت جگا تیرگی دسمبر ہے
آنکھ کی نم نمی دسمبر ہے

سرد موسم یہ خستگی ! یادیں
خود سے بیگانگی دسمبر ہے

حالِ سوزاں میں چھوڑنے والے
تیری بے حاضری دسمبر ہے

باد ! مدھم چراغ ! نمناکی
ہجر کی ہر گھڑی دسمبر ہے

رات بھر دل نگر سلگتا ہے
کیا مرا آخری دسمبر ہے

زخمِ ماضی کتابِ غم یعنی
دکھ بھری شاعری دسمبر ہے

غم طوالت پکڑ گۓ تو کیا
ان کا حق ہے علیٓ دسمبر ہے

علی مقتول