Faheem Tariq

Faheem Tariq

فہیم طارق

فہیم طارق کا تعلق پنجاب کے شہر اٹک سے ہے۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے وہ گریجوئیٹ ہیں، اور عمان میں آئل اینڈ گیس فیلڈ میں جاب کرتے ہیں۔ فارغ اوقات میں شاعری لکھنا اور پڑھنا ان کے پسندیدہ مشاغل ہیں۔ میر تقی میر صاحب فہیم طارق کے پسندیدہ شاعر ہیں، اور نئے شعرا میں عمیر نجمی سر کی شاعری فہیم کی پسندیدہ ہے۔ فہیم اردو زبان کے ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ فہیم کی شاعری اُردو کے لئے ان کی خدمت کا ایک خوبصورت ثبوت ہے۔ فہیم کا کہنا ہے کہ “زندگی قلیل ہے بہت ہی قلیل، اس لئے اس میں ہونے والی رنجشوں اور اختلافات کو بھول کر خوش رہنا چاہیے اور دوسروں کو خوشی دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔”

فہیم کا ہمارے شعراء میں ہونا ہمارے میگزین کے لئے اعزاز کی بات ہے۔