Hassan Ahmed Khan

Hassan Ahmed Khan

حسان احمد خان

حسان احمد خان کا تعلق روشمیوں کے شہر کراچی سے ہے. حسان کو اردو سے خوب لگاؤ ہے۔ اپنے ایک شعر میں حسان کہتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں میرے لفظوں سے خوشبو آتی ہے
اس میں میرا نہیں کمال میری زبان اردو ہے

شاعری کے بارے میں حسان کہتے ہیں “کوئی بھی انسان بغیر کسی کرب سے گزرے شاعر نہیں بنتا ہر شاعر کی اپنی داستاں ہوتی ہے جس کی جھلک اسکے شعروں میں جھلکتی ہے میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا محبّت ہوئی انتہا کی ہوئی اور پھر میرے اندر ایک شاعر نے جنم لیا جسکا نام میں نے “مسافر” تجویز کیا۔ مسافر ایک بردبار اور سنجیدہ شخصیت کا مالک ہے وہ گہرائی کی اس سطح پر ہے جہاں کوئی طوفان اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتا مسافر کو یقین ہے وہ دنیا سے جتنی مرضی وفا کرلے دنیا اسے ایک دن دھوکہ دے گی اس لئے اس نے خود کو دنیا سے الگ رکھا ہوا ہے جہاں وہ اور اسکی سوچیں ساتھ ساتھ رہتیں ہیں”۔

حسان کا ہمارے شعراء میں ہونا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

Instagram : Hassan_writes078