ہر اک کہانی کے اندر اک اور کہانی ہوتی ہے | Hr ik kahani k andr ik or kahani hoti hai

ہر اک کہانی کے اندر اک اور کہانی ہوتی ہے
اک داستاں کی مانند جو دل کو سنانی ہوتی ہے

آواز کے بغیر لفظوں بھری اک آہ
بچھرے ھوئے لوگوں کی جیسے نشانی ہوتی ہے

,اک ,اک حرف سے ماضی کی وہ یاد
آنکھوں میں نمی لیے ہمیشہ سہانی ہوتی ہے

کچھ یادیں یاد آنے سے دل چور ہو ہی جاتا ہے
پر ,اک عجب سی مسکراہٹ سب کو دکھانی ہوتی ہے

ناچاھتے ہوئے بھی جب ختم کہانی ہوتی ہے
ماضی کی وہ یاد پھر سے بھلانی ہوتی ہے

اگلے ہی روز لب پہ ,اک نئی کہانی ہوتی ہے
پر اس میں شامل یاد وہی پرانی ہوتی ہے

سونیا زمی

8 Comments

Comments are closed.