Her Mushkil Mairi Asaan Ho Gae Hai
ہر مشکل میری آسان ہو گئی ہے
دِل کی دنیا جب سے ویران ہو گئی ہے
دُنیا مُجھے دیکھ کر حیران ہو گئی ہے
اُس کی شاعری جب سے سُنی میں نے
میری ساری شاعری اُس پر قربان ہو گئی ہے
اُس نے مجھے دیکھ کر جب رخ نہیں موڑا
قدرت تب سے مجھ پر مہربان ہو گئی ہے
قرآن کی طرف جب بھی دیکھا میں نے
ہر مشکل میری آسان ہو گئی ہے
اُس کے سوا کچھ نہیں دِکھتا مجھے
وہ میرا سارا جہان ہو گئی ہے
اُس کی ذات میرے دل میں وہاں بیٹھ گئی ہے
جہاں وہ خود کو دیکھ کر پریشان ہو گئی ہے
جویریہ بٹ
Nice