ہم ہیں ظہورِ عشق سے پہلے کے شیدائی
تیرا گلاب سا چہرہ
تیری سر خاب سی زلفیں
تیرے ناک کا کوکا
تجھے چھو کر گزرنے والی ہوا کا جھونکا
تیرے ہونٹوں کی یہ جمبش
یہ تیری تلوار سی پلکیں
تیرے وہ ریشمی کپڑے
ترے وہ کان کی بالی
تیرے چہرے کی مسکراہٹ
تیرے ہونٹوں کا گداز
تیرا وہ نرم لہجہ
تیرا دلبرانہ انداز
تیرے ہاتھوں کی نزاکت
تیری باتوں کی حلاوت
میری عقل کا دشمن
تیرے حسن کا جوبن
وہ حوروں سا حسن
وہ چنبیلی سا بدن
تیرا وہ چاند سا مکھڑا
تیرا پُراسرار تبسم
ترا ہر بات پہ لڑنا
میرا وہ تیرے پہ مرنا
تیرے حسن کا چرچا
تیرے نینوں کا پھڑکا
تیرے ہونٹوں کا وہ لمس
میرے پیار کا وہ رمز
میری غزلوں کی رعنائی
تیری آنکھوں کے شیدائی
میری مرصع سازی بھی تیرے انداز کی پیمائی
ہم ہیں ظہورِ عشق سے پہلے کے شیدائی
احتشام طالب