کبھی سب طنز سہے
کبھی سب طنز سہے، پھر بھی خاموش رہے
کبھی اک حرف سنا اور اس زور سے وار کیا
کہ مخاطب نے چپ ہی رہنے میں عافیت جانی
ہم نے اس روز بہت شدت سے استغفار کیا
! خدا! آپ کی مخلوق کا دل دکھا ہو گا
پر کیا کریں؟اسی نے صبر کا باڑ پار کیا
! کیا بنایا اللہ آپ نے انسان کو
ہر ہر بشر کو دیکھ کر ہم نے اقرار کیا
اللہ آپ ہی معبود برحق، خالق ہیں
کائنات کی ہر ہر ادا نے آشکار کیا
یہ سکڑا دل، بخیل نظری ‘خاک’ میں آئی کہاں سے
آپ کی وسیع خلقت نے تو کشاد کا اظہار کیا
ہاریہ خالد
This is a masterpiece. Beautifully written. The choice of words and the way you have written; everything is on point. Mashaa Allah!