Koe roshan Dia kertay chalain gy|کوئی روشن دیا کرتے چلیں گے

The poetic journal urdu poetry. urdu ghazal. dhukhi shaeyri. sad poetry. urdu poetry.

کوئی روشن دیا کرتے چلیں گے

کوئی روشن دیا کرتے چلیں گے
اجالا برملا کرتے چلیں گے


تجھے کچھ دے نہیں سکتے اگر ہم
تری خاطر دعا کرتے چلیں گے


یہ دنیا قید خانہ ہے تو ہم بھی
مکمل یہ سزا کرتے چلیں گے


بھرے بازار میں ہم کچھ پرندے
ترے صدقے رہا کرتے چلیں گے


وفاداری سے اپنی ہم او یارا
تمہیں بھی باوفا کرتے چلیں گے


قویؔ پختہ یقیں رحمٰن پر ہے
خطائیں بارہا کرتے چلیں گے

قویؔ خان