M R Sagar
ایم آرساگر، کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے تھل (ضلع بھکر) سے ہے، بچپن سے ریڈیو پاکستان سے خوب دل لگی رہی، اور وہیں سے غزلیں سن کر لکھنے کا شوق پیدا ہوا البتہ عملی طور پر کافی دیر کی، عمر کا بیش تر حصہ گھر اور فیملی کے لیے وقف رہا، تیس سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا، ایم آرساگر(محمد رشید ساگر) 5نومبر 1991 کو پیدا ہوئے، شاعری لکھنے کا شوق معاشرے کی بدحالی اور رویوں کی پسماندگی دیکھ کر ہوا، ان کے مطابق شاعری کے ذریعے محبت، امن، بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر روایات جو مذہب کے منافی نہ ہوں، کا پیغام لوگوں تک پنچانا ایک تبلیغ ہے، ان میں صحرا کی پیاس اور سبزے کی لگن واضح دکھائی دیتی ہے، ان کے نزدیک شاعری صرف اپنی ذاتی خواہشات اور سانحات پر مبنی نہیں ہونا چاہئیے، بلکہ اس میں معاشرے کی اصلاح اور مثبت رویوں کی ترویج ہونی چاہئیے۔
Instagram: https://www.instagram.com/92rashidsagar/