میں اٙکثر روتا رٙہا ہوں
بہت کُچھ پانے کی ضِد میں
سٙب کُچھ کھوتا رٙہا ہوں
اٙپنی حالتِ زٙار پر
میں اٙکثر روتا رٙہا ہوں
زِندگی کی دوڑ میں
مات کھا کے یُوں لگا
کہنے کو تھا بیدار
پٙر میں سوتا رہا ہوں
بِن مانگی سٙزا پا کر
اٙب اِس سوچ میں پٙڑا ہوں
کہ میں نے جو یہ کاٹا ہے
کیا یہی بوتا رہا ہوں ؟
(قرةالعین (عینؔ
Kaml keep it up