مریم عنصر،پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہونے والی وہ لڑکی ہیں جن کی تاریخِ پیدائش، ١٦ اگست ١٩٩٩ء، ہی ان کی اپنے وطن سے عقیدت و محبت کی ضمانت ہے.
ایک مسلمان ہونے کے ناطے مریم کے شعور میں دین اسلام کی پاسداری اور اس کی خدمت کا عنصر ہے، جس کا کچھ بہت اظہار ان کی شاعری میں بھی پایا جاتا ہے۔ ایک طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرت نے مریم کو خوبصورت آواز سے بھی نوازا ہے۔ مزید یہ کہ مریم “گرو پاکستان” کے اور دیگر کئی آرگنائزیشن ز کے ساتھ ایک انگریزی لکھاری کے حیثیت سے بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
مستقبل میں اپنے دین اور وطن کی خدمات اور فلاح کا عظم رکھتی ہیں۔ مریم کہتی ہیں “میں اپنے جذبات کو الفاط کی نذر کرتی ہوں. ختمً یہ کہ قلم کے ذریعے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچاتی ہوں.”
مریم کی اقبال سے محبت اور عقیدت کی جھلک ان کی شاعری میں بخوب نظر آتی ہے۔
مریم کا ہمارے شعراء میں ہونا ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے
Facebook : Mariyam Ansar Instagram : Mariyam Ansar
Leave a Reply