Part 1 of This Poem : میری پیاری شفق
میری پیاری شفق۔ پارٹ 2
, میری پیاری شفق
تجھ پہ قربان میں
میری سب الجھنوں میں مرے ساتھ ہو
دن کے
دو پہر میں نیم کی چھاؤں تم
میں تھکا ماندہ اک شہر ہوں درد کا
رات بھر جاگتا، منتظر نیند کا
ہر گھڑی اک مسافت کو چلتا ہوا
کتنی گنجان ہیں یہ پریشانیاں
,اس شہر کا سکوں
سبز باغوں کی جیسے ترے نقش ہیں
میں شہر حبس کا
اور مرا گاؤں تم
میری پیاری شفق
ہر سماعت کی رس گھولتی سرگمیں
,گفتگو
جیسے شاعر کی نغمہ گری
چشم کی حد میں ہے
بس ترا پیراہن
دل کی رفتار میں خون کم کم لگا، تم زیادہ لگے
تیرے بن زندگی کا تصور
شفق۔۔۔۔
سچ بتاؤں تو آدھے سے آدھا لگے
تو نہ ہو گھر میں تو
کاٹ کھاتے ہیں برتن رسوئی پڑے
زہر لگتی ہیں
میٹھے کی کھیریں بنی
پھول
خوشبو سے ناراض ہو جاتے ہیں
پودے گملوں میں بے کار ہو جاتے ہیں
,صوفے
الماریوں سے الجھ پڑتے ہیں
در سے دیوار شکووں پہ آ جاتی ہے
ایک دن کی جدائی بھی آ جائے تو
!!!زندگی مجھ سے بیزار ہو جاتی ہے۔۔۔
ایم آرساگر(محمد رشید)