محمد عبداللہ علی کا قلمی نام اعجاز ہے اور تعلق پاکستان کے دل لاہور سے ہے۔ محمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ “میری شاعری کا مقصد اس کام کو لے کر چلنا ہے جو شاید 1938 کے بعد خستگی کا شکار ہے۔میرا مقصد یادِ اقبال کو تازہ کرنا ہے میرا مقصد میری قوم ہے۔میری حوصلگی اسلام ہے میں یقیناً ابھی سیکھنے کے مرحلےمیں ہوں مگر میرا عزم و ارادہ یقیناً ایک دن منزل ضرور عطا فرمائے گا”۔
اپنی تمنا کو وہ ایک شعر میں یوں بیان کرتے ہیں؛
رومی ہے شہرِ عشق تو اقبال ہے اسکی نواح
وہیں کی انجمن میں تو بھی نغمہ سرائی کر
اعجاز کا ہمارے شعراء میں ہونا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔
Instagram : Muahmmad Abdullah Ali