رنج آدم کو اشکوں کے سوا کیا دیتے ہیں
رنج آدم کو اشکوں کے سوا کیا دیتے ہیں
یہ وہ نالے ہیں جو غم میں دعا دیتے ہیں
تمام عمر شبِ ہجر ہے کاٹی میں نے
تیرے چند آنسو مجھے کیا دیتے ہیں
ترے حسن پہ فدا نہیں ہوں میں
تیرے یہ نین مجھے گنوا دیتے ہیں
عہد کیا پھر توڑ دیا،پھر عہد کیا پر مُکر گئے
تیرے یہ حیلے یہ بہانے مجھے رلا دیتے ہیں
قصہ مختصر بس یہی ہے میاں
اہل دنیا درویشوں کو کیا دیتے ہیں
ؔہو سکے تو اُسی کی یاد میں مر جانا طالب
یہی بس پیار کے جذبے صدا دیتے ہیں
احتشام طالب
بہت کمال کا لکھا ہے!