Dil mai tairay husn k teer karay mily gain|دل میں ترے حسن کے تیر گڑے ملیں گے

The poetic journal.urdu poetry. sad poetry. urdu poetry.

دل میں ترے حسن کے تیر گڑے ملیں گے

دل میں ترے حسن کے تیر گڑے ملیں گے
ہم تجھے وادئ ہجر میں مرے ملیں گے

میری اداسی پہ ہنستے ہیں شگوفے
میرے قہقوں میں درد کے ہیرے ملیں گے

جب تم آؤ گی تو بہت پچھتاؤ گی جاناں
ہم تمہیں درد کے زانو پہ دھرے ملیں گے

گر ناکردہ گناہوں کی معافی مل گئی جاناں
ہم تمہیں احساسِ ندامت سے مٙرے ملیں گے

فرصت کے لمحات بڑے نایاب ہیں طالب
ان کتابوں میں تو درد ہی بھرے ملیں گے

احتشام طالب

4 Comments

Comments are closed.