Momina Adrees

Momina Adrees

مومنہ ادریس

مومنہ ادریس کا تعلق مشہور شاعر فیض احمد اور علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ مومنہ اُردو ادب کی طالبہ ہیں اور اپنی قومی زبان کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہتی ہیں۔ شاعری کا آغاز مومنہ نے کچھ عرصہ پہلے ہی کیا۔ مومنہ کہتی ہیں کہ ” میرا مقصد اپنے احساسات کو اس طرح سے پیش کرنا ہے کہ ان میں میرے وجود کی جھلک دِکھائی دے۔ میں اپنی شاعری کے ذریعے معاشرے کی عکاسی کرتی ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ دنیا کی ہر چیز محبت کی عکاسی کرتی ہے، میں بھی اپنی شاعری کے ذریعے ان شیرینی بھرے پیچیدہ غموں کی عکاسی کرتی ہوں جو محبت دیتی ہے”۔

مومنہ کا ہمارے شعراء میں ہونا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔