وہ میرے غم میں کبھی اس طرح نڈھال نہ تھا Wo mairay gum mai kabhi is trah nidhal na tha

faheem tariq, poetry journal, poetry magazine, poetry of ahmed tariq, poetry of faheem tariq, publish your poetry, publishyourpoetry, sadpoetry, the poetic journal, thepoeticjournal.com, urdu, Urdu Gazal, urdu poetry magazines, urdupoetry, urdushairy. the poetic journal.

وہ میرے غم میں کبھی اس طرح نڈھال نہ تھا

وہ میرے غم میں کبھی اس طرح نڈھال نہ تھا
بچھڑ کے مجھ سےرہےخوش یہ احتمال نہ تھا

خیال تھا کہ یہ زندگی حسیں ہوگی
تیرے خیال سے نکلیں گے یہ خیال نہ تھا

ہمیں تو راس محبت ذرا نہیں آئی
یہ درد دل،یہ اذیت ،یہ پہلے حال نہ تھا

یہ روزگار کا غم لے گیا کہاں سے کہاں
یوں تیرے شہر سےجانا بھی کیا کمال نہ تھا؟

گلاب ہجر میں سارے لہو نچوڑتے ہیں
وگرنہ پہلے پہل رنگ ان کا لال نہ تھا

حوس کو نام محبت کا دے رہے ہیں لوگ
محبتوں پہ کبھی ایسا تو زوال نہ تھا

ہزار چاہنے والےتھے گر تو لاکھ دشمن تھے
وہ خوش سخن تھامگرہائےخوش خصال نہ تھا

فہیم طارق

2 Comments

Comments are closed.