Zindagi zindagi nahi hoti|” زندگی زندگی نہیں ہوتی “

. Urdu poetry. The poetic journal.

” زندگی زندگی نہیں ہوتی “

ساتھ وہ جب کبھی نہیں ہوتی
” زندگی زندگی نہیں ہوتی “

رُت ہے یہ ہجر کا مرے یارو
رات کو چاندنی نہیں ہوتی

شبِ فرقت کا ہے چراغ یہ دل
پھر بھی کیوں روشنی نہیں ہوتی؟

دل میں دنیا بسا کے کہتے ہو
مجھ سے کیوں بندگی نہیں ہوتی

رو برو اسکے پی چکا ہوں اب
چاہ کر تشنگی نہیں ہوتی

چھوڑ دو جگنوؤں کا پیچھا تم
ہر طرف تیرگی نہیں ہوتی

چہرہ کش بن کے حق ادا کرنا
تم سے گر شاعری نہیں ہوتی

جب سے تم بن گئے حیاتؔ مری
مجھ سے پھر دل لگی نہیں ہوتی

اطہرحیاتؔ