آتشِ عشق کا بخار چڑھائے بیٹھے ہیں Aatish e ishq ka bukhar cherhaye baithay hain

Ibtsam Khan. Yousam aafreen. The poetic journal. urdu poetry. urdu ghazal. dhukhi shaeyri. sad poetry. urdu poetry.

آتشِ عشق کا بخار چڑھائے بیٹھے ہیں

آتشِ عشق کا بخار چڑھائے بیٹھے ہیں
خود کو تیرے ہجر کا بیمار بنائے بیٹھے ہیں

تجھے تو خبر ہے اس شہر کے بیماروں کی
تبھی تو دل سے تیری چاہ لگائے بیٹھے ہیں

حسنِ نور ہے تیرا گویا یدِ بیضا
ہم بھی پروانہ مثل شمع جلائے بیٹھے ہیں

تو مسیحا ہے تو ہم بھی دردِ دل کے مریض
دانستہ خود کو تیرا روگ لگائے بیٹھے ہیں

ہجر کا غم بھی ہے اور غمِ روزگار بھی ہے
یوسفؔ اس عمر میں کیا حال بنائے بیٹھے ہیں

(ابتسام خان(یوسفؔ آفریں