Ajeeb shakhs hoon khud ko bikhartay daikh raha hn|عجیب شخص ہوں خود کو بکھرتے دیکھ رہا ہوں

urdu poetry. The poetic journal. Famous urdu poetry. urdu shaery.

عجیب شخص ہوں خود کو بکھرتے دیکھ رہا ہوں

عجیب شخص ہوں خود کو بکھرتے دیکھ رہا ہوں
جسم بچا رکھا ہے روح کو سڑتے دیکھ رہا ہوں

عجیب شخص کہتے ہیں اور ہنستے ہیں لوگ مجھ پر
میں اٌن صفوں میں اب تجھے بھی ہنستے دیکھ رہا ہوں

چند یار ہیں جن پر بہت مان تھا مجھے
بدلتے وقت کے ساتھ انہیں بھی بدلتے دیکھ رہا ہوں

اک ہی امید کا دیا ہے اس مفلس کی کٹیا کا
روز کی اَندھیوں سے اِسے بھی بجھتے دیکھ رہا ہوں

روح بےچین کیوں نا ہو، غم کی شام ڈھلے کیسے
میں لوگوں کو خود پر تعویز جو کرتے دیکھ رہا ہوں

سچ پوچھو تو یہ مسکراہٹ کا لباس پہنا تو ہے مگر
میں عبداللّٰہ کو روز اند سے مرتے دیکھ رہا ہوں

عبداللہ شریف

1 Comment

Comments are closed.