‏بھوک رہ گئی فقط عار و ننگ رہ گیا Bhook reh gae faqt aar o nang reh gya

Seerat Fatima Ayat. The poetic journalurdu poetry. urdu ghazal. dhukhi shaeyri. sad poetry. urdu poetry.

‏بھوک رہ گئی فقط عار و ننگ رہ گیا

‏بھوک رہ گئی فقط عار و ننگ رہ گیا
انسانیت مر گئی، سامان جنگ رہ گیا


‏درندے جنگلوں میں اب رہے نہیں ہیں
شیطان نے بھی دیکھا تو دنگ رہ گیا


‏بنانا جو چاہے پھول اس ملک کے مصور نے
تصویر تو بن نہ سکی محض سرخ رنگ رہ گیا

‏وہ بھی نہ رہا اور بسنت بھی گزر گئی
جو رہا تو اس کا ڈور اور پتنگ رہ گیا


‏تم بھی نہ کھلائو گے تو وہ رب دیکھ رہا ہے
کیا دیکھا ہے کبھی بھوکا کوئی ملنگ رہ گیا


‏یوں محکوم ہوں اس دور کے حاکموں کی
آواز تو فنا ہو گئی مگر شاعری کا ڈھنگ رہ گیا

( ؔسیرت فاطمہ(آیت

2 Comments

Comments are closed.