جس کا تھا ڈر مجھے وہی بات ہو گئی Jis ka tha der wohi baat ho gae

Subhana Rana. the poetic journal. urdu poetry. urdu ghazal. dhukhi shaeyri. sad poetry. urdu poetry.

جس کا تھا ڈر مجھے وہی بات ہو گئی

جس کا تھا ڈر مجھے وہی بات ہو گئی
سر راہ جو اس سے ملاقات ہو گئی

وہ ساحر تھا ہی ایسا، ایسا ہی اس کا سحر
کی چند لمحوں کی یاری مری حیات ہو گئ

چھوٹا جو اس کا ساتھ تو رت ہی بدل گئی
اس وقت تو تھا سویرا مگر رات ہو گئی

اس کے لیے تو وقت گزاری تھا شاید سب
پر عشق کی شطرنج میں مجھے مات ہو گئی

بارش نے اس گھڑی یوں دیا ساتھ میرا
آنسو تو نکل نہ پائے پر برسات ہو گئی

مر مر کے جینے سے بہتر اک بار مر ہی جانا
موت آئے تو جشن ہو گا کہ نجات ہو گئی

سبحانہ رانا