mai hun or mery sath b hai hun | “میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں”

rona. urdu poetry. urdu ghazal. dhukhi shaeyri. sad poetry. urdu poetry..بیٹھا ہوں چھت پہ رات یوں تھک کر بقا سے میں

“میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں”

جو رکھا ہوا ہے میرے کندھے پر وہ ہاتھ بھی میں ہوں
“میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں”

جس کی کوٸی نشست کوٸی جگہ نہیں تیری محفل میں
وہ جو ہر صورت رد ہے وہ بات بھی میں ہوں

اب حالِ دل سناٶں یہ ہوگا نہیں مجھ سے
تم اگر تم ہو تو میرے ساتھ بھی میں ہوں

یہ جو تیرے حسن کو ہے اب تک وہ ثبات بھی میں ہوں
تیری خلوت، تیری قربت، ملاقات بھی میں ہوں

اک تیکھی سی نگاہ، نظرِ التفات بھی میں ہوں
تیرے چہرے کا تبسم، سایہ گل و نشاط بھی میں ہوں

جو تجھے روکتے ہیں دوسرے عشق سے وہ حالات بھی میں ہوں
تیری دعا تیری منت اور تیری مناجات بھی میں ہوں

آنکھوں سے جو برستا ہے وہ ساون وہ برسات بھی میں ہوں
جس میں روتے ہو اٹھ کر وہ چاندنی رات بھی میں ہوں

بس کرو یہ پردہ فریب کہ میرے ساتھ بھی میں ہوں
حقیقت تو یہ ہے کہ تیرے ساتھ بھی میں ہوں

سنو جاناں کہہ بھی دو کہ تیرے پاس بھی میں ہوں
تیری مایوں تیری مہندی رسمِ ولیمہ و بارات بھی میں ہوں

آیت

1 Comment

Comments are closed.