Mairay Rab mai akser he ye sochta hn|میرے رب میں اکثر ہی یہ سوچتا ہوں

urdu poetry. the poetic journal.

میرے رب میں اکثر ہی یہ سوچتا ہوں

میرے رب میں اکثر ہی یہ سوچتا ہوں
میں بن تیرے ہوں کون، بن تیرے کیا ہوں

ہاں یہ سچ ہے کہ میں بہت تھک گیا ہوں
مگر واسطے تیرے میں چل رہا ہوں

ہر اک شخص نیکی، بدی جانچتا ہے
ہر اک شخص کہتا ہے کہ میں خدا ہوں

کبھی ختم ہوتی نہ تھی گفتگو، اب
نہ وہ بولتا ہے نہ میں بولتا ہوں

عجب بے بسی ہے عجب زندگی ہے
وہ مجھ سے خفا ہے میں اس سے خفا ہوں

تری آرزو میں کہیں کھو گیا تھا
بڑی مشکلوں سے میں خود سے ملا ہوں

میرا حال مجھ سے نہ پوچھو حدید
ستارا ہوں اک، آسماں سے گرا ہوں

حدیدؔ فاطمہ

3 Comments

Comments are closed.