محبت آشنا کوئی نہیں ہے | Muhabbat Aashna koe nhi h

The poetic journal. ,latest poetry, motivational poetry, 2021poetry,

محبت آشنا کوئی نہیں ہے

محبت آشنا کوئی نہیں ہے
مگر یہ مانتا کوئی نہیں ہے

محبؔ جب کج ادا کوئی نہیں ہے
مجھے تم سے گلہ کوئی نہیں ہے

بتاتا ہے مجھے تیرا یہ لہجہ
کہ آگے راستہ کوئی نہیں ہے

ہمارا رہنما ہے آئینہ بس
ترے سا ناصحا کوئی نہیں ہے

عبدالایزد محبؔ