Ser e bazar roundh k ahsaas | سرے بازار روندھ کر احساس لوگوں کے

the poetic journal. urdu poetry. urdu ghazal. dhukhi shaeyri. sad poetry. urdu poetry.

سرے بازار روندھ کر احساس لوگوں کے

سرے بازار روندھ کر احساس لوگوں کے
پھر انسانیت کے قصے سناۓ جاتے ہیں

ادا کر کے چند نوافل عبادت
پرہیزگاری کے واویلے مچاۓ جاتے ہیں

دولت اور رعب کے دم پر
انگلیوں پر لوگ نچاۓ جاتے ہیں

نفرتوں کے ڈھیڑ دل میں رکھ کر
محبتوں کے نقاب چڑھاۓ جاتے ہیں

اپنے قلب کے سکون کی خاطر
بن معافی گناہ مٹاۓ جاتے ہیں

اور پھر جب پکڑ ہوتی ہے خدا کی
تو سجدوں میں سر جھکاۓ جاتے ہیں

شمائلہ مجید

11 Comments

Comments are closed.