Wo husn ki daiwi the or chand sy ati the|وہ حسن کی دیوی تھی اور چاند سے آتی تھی

The poetic journal. urdu poetry. urdu ghazal.

وہ حسن کی دیوی تھی اور چاند سے آتی تھی

وہ حسن کی دیوی تھی اور چاند سے آتی تھی
میں سخن کا رسیا تھا،وہ محبت محبت گنگناتی تھی

تتلیاں بھی اپنے رنگ اس سےچراتی تھیں
زلفیں کھول کر وہ جب جھیل پہ آتی تھی

پھولوں کی شباہت بھی اس سے ذرا ملتی تھی
کلیوں کی نزاکت بھی فریفتہ ہو جاتی تھی

وہ اتنی خوبصورت کے حوریں بھی ہوں نازاں
وہ اپنی آنکھوں میں صداقت کے دیے جلاتی تھی

اتنی “ناداں” کے بیاں بھی نہ ہو سکے
وہ باتوں باتوں میں باتیں اگلواتی تھی

میں ہوس پرستی کو زندگی سمجھتا تھا
وہ پاگل عشق کو جاوداں بتاتی تھی

میں محبت کو دوستی کا نام دیتا تھا
وہ مجھے “الف لیلی” کا قصہ سناتی تھی

ہم جو کیمپس میں اس کا انتظار کرتے رہتے تھے
وہ دیر سے مسکراتے ہوئے آتی تھی

ہم خود کو بڑا کھلاڑی سمجھتے تھے میاں
ہمیں وہ ایک وار میں ڈھیر کر جاتی تھی

ہم خود کو عقلِ کل سمجھتے تھے اور
ہمارے انداز کو وہ ملمع بتاتی تھی

وہ جذبات کی بہت تیز تھی جاناں
وہ اشتعال میں آکر مسکراتی تھی

ایک پل بھی معاف کرنے کا نہیں سوچا اس نے
وہ اکثر جذبات میں بڑے فیصلے کر جاتی تھی

سفلی جذبات کا اظہار بھی عجب ہے طالب
وہ اسے بے ہودہ طرز آہنگ بتاتی تھی

شاید تو ہی اس کے لائق نہیں تھا طالب
فخر سے وہ تجھے اپنا دوست بتاتی تھی

احتشام طالب

2 Comments

Comments are closed.