Koe Khud sa kiyo mil nahi raha|کوئی خود سا کیوں مل نہیں رہا

The poetic journal. urdu poetry. famous urdu poetry.

کوئی خود سا کیوں مل نہیں رہا

کوئی خود سا کیوں مل نہیں رہا
یا میرا اب وہ دل نہیں رہا

جہاں برسوں ہل چل مچی رہی
چپ ہے آج ہل نہیں رہا

جوں کشتی لگنے لگی کنارے
پتا چلا صاحب ساحل نہیں رہا

بے جوڑ تعلق ٹوٹ گیا ہے
یاد کا پتھر اب حائل نہیں رہا

کون ہوگا اس بےبسی سے واقف
اسدؔ وہ شخص جو میرا قائل نہیں رہا

اسدؔ ریاض