‏Maira khawab sja rakha hai |‏‎میرا خواب سجا رکھا ہے دل کے آئینہ خانے میں

The poetic journal. urdu poetry. urdu ghazal.

‏‎میرا خواب سجا رکھا ہے دل کے آئینہ خانے میں

‏‎میرا خواب سجا رکھا ہے دل کے آئینہ خانے میں
‏‎ تم نے ایسا کیا دیکھا ہے اپنے اس دیوانے میں

‏‎اس کو رخصت کر کے پھرمیں پہروں سوچتا رہتا ہوں
‏‎ جانے کتنی دیر لگے گی اس کو لوٹ کے آنے میں

‏‎دل نےدھڑکنا چھوڑ دیا تھا، لفظ لبوں پر جم گئے تھے
‏‎ میرے دل پر ہاتھ رکھا تھا جب تم نے انجانے میں

‏‎میراجرم یہی ہےمیں نے دن میں بھی دیکھے ہیں خواب
‏‎ تم جو کہو تو آج میں اپنی آنکھیں دوں ہرجانے میں ؟

‏‎!کھیل نہیں ہے یہ بچوں کا عکاشہ کچھ ہوش کرو
‏‎ کیوں اکثر تم آ جاتے ہو تنہا اس ویرانے میں ؟

عکاشہ