Sara sakoon mehmal malaal mehmel|سارا سکوں مہمل، ملال مہمل

The poetic journal. urdu poetry. urdu ghazal. dhukhi shaeyri. sad poetry. urdu poetry.

سارا سکوں مہمل، ملال مہمل

سارا سکوں مہمل، ملال مہمل
اب حال جو بھی ہے وہ حال مہمل

میں نے لکھا بولا جو بعد تیرے
ہر لفظ مہمل اور قال مہمل

تیرے مٹے کالے بھی معتبر ہیں
میرے لگائے رنگ لال مہمل

ہے مستند ہر بولی بات اس کی
میرے کیے سارے سوال مہمل

سالم نہیں کچھ دسترس میں میری
سب شعر مہمل ہیں خیال مہمل

جو چہرے سے تیرے لگے نہ جاناں
مہمل ہے کاجل اور گلال مہمل

جب بزدلی دل میں آ جائے انؔجم
تو چاہے لوہے کی ہو، ڈھال مہمل

محمد شہزاد انؔجم