Mairi hasraton ko sada na dy| میری حسرتوں کو صدا نہ دے

The poetic journal. urdu poetry.

میری حسرتوں کو صدا نہ دے

میری حسرتوں کو صدا نہ دے
اِن بجھے دلوں کو ہوا نہ دے

جو بھٹک گیا سو کیا قصور
دلِ گمشدہ کو سزا نہ دے

ساقی ہوش کر احتیاط کر
کوئی آنکھوں سے تجھے پلا نہ دے

غم یار منا, ذرا خیال سے
آتشِ عشق سب کچھ جلا نہ دے

اس خدا کو بھی کیا یاد کر
چراغِ زندگی وہ بُجھا نہ دے

تو بھی مریضِ عشق ہے
مجھے ہِجر کی بددُعا نہ دے

احمدؔ زمان